تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان بھارت کے کسی بھی ملٹری ایکشن کے لیے تیار ہے، فخرامام

اسلام آباد : چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر پربھارتی بیانیہ کمزور پڑ رہا ہے، پاکستان بھارت کے کسی بھی ملٹری ایکشن کے لیے تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اسٹرٹیجک اسٹڈیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کو اب تک 5ماہ سے زائد ہوگئے ہیں.

چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کہنا تھا کہ مودی اور امیت شاہ بھارت کو صرف ہندؤں کا ملک بنانا چاہتے ہیں، نہتے کشمیری عوام جوانمردی سے قابض بھارتی افواج کا مقابلہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا بھرپور مقدمہ لڑا، اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر کا بیشتر حصہ مسئلہ کشمیر پر تھا، بدقسمتی سے امن کی بات کرنے والے پاکستان کو جواب میں تشدد ملا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی ملٹری ایکشن کے لیے تیار ہے، عالمی برادری کا مسئلہ کشمیر سے متعلق نقطہ نظر بدل رہا ہے، دنیا مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستانی بیانیہ سمجھنے لگی ہے، عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر پربھارتی بیانیہ کمزور پڑ رہا ہے ۔

فخر امام نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق پوری پاکستانی قوم متحد و متفق ہے، کشمیری 7دہائیوں سے بھارتی مظالم کے سامنے نہیں جھکے، کشمیریوں نے بھارت سے آزادی کا فیصلہ کر لیا ہے، کشمیری بھارت سے آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہیں، آر ایس ایس کی پالیسی مسلم دشمنی پرمبنی ہے۔

Comments

- Advertisement -