معروف ٹی وی شخصیت عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کے عدالتی حکم پر ان کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیدہ طوبیٰ انور نے لکھا کہ اگر حکام نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کروانا ہی تھا تو ان کے انتقال کے دن ہی ایسا کرنا بہتر ہوتا۔
سیدہ طوبیٰ انور نے کہا کہ انتقال کو ایک ہفتے سے زائد دن گزر جانے کے بعد قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کرنا لواحقین کے لیے انتہائی تلکیف دہ ہے۔
انہوں نے لکھا کہ مجھے اللہ کی مرضی پر بھروسہ ہے اور میرا یقین ہے کہ اللہ پاک ہمارے معاملات کا بہترین انتظام کرنے والا ہے۔
معاملات کا بہترین انتظام کرنے والا ہے۔ اللہ پاک مرحوم اور لواحقین کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ 2/2
— Syeda Tuba Anwar (@syedatubaanwar) June 20, 2022
کچھ روز قبل معروف اداکارہ اشنا شاہ نے عامر لیاقت کی پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کے عدالتی حکم پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ محروم کو دنیا سے جانے کے بعد آرام کرنے دو، قبر کشائی سے ان کے بچوں کو مزید اذیت پہنچے گی جس سے وہ پہلے ہی گزر چکے ہیں۔
https://twitter.com/ushnashah/status/1538251766625669121?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1538251766625669121%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fushna-shah-reaction-over-court-orders-aamir-liaquat-autopsy%2F