اشتہار

دنیا بھر میں تیزی سے پھلینے والے کورونا کے نئے ویرینٹ کی علامات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کی علامات سامنے آگئیں، کھانسی، گلہ خرابی، ناک بہنا ، سینے کی جکڑن، جسم، سردرد، سونگنے کی حس متاثرہونا جے این ون ویرینٹ کی علامات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے سب کورونا ویرینٹ ‘جے این ون’ پر ایڈوائزری جاری کردی، جس میں کہا ہے کہ جے این ون اومی کرون کورونا وائرس کا سب ویرینٹ ہے، جے این ون ویرینٹ کاپہلاکیس اگست2023میں رپورٹ ہوا تھا۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ جے این ون ویرینٹ کیسزمختلف ممالک میں رپورٹ ہورہےہیں اور عالمی سطح پرجے این ون کوروناویرینٹ کیسز میں اضافہ ہو رہاہے، کیسزامریکا،ویسٹرن پیسیفک، یورپین ریجن میں رپورٹ ہوئے۔

- Advertisement -

قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ جے این ون ویرینٹ کیسز پر متعلقہ صحت حکام خبرداررہیں، متعلقہ ادارےجےاین ون ویرینٹ پرپیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔

ایڈوائزری نے کہا کہ جے این ون دیگر کورونا ویرینٹس پر تیزی سے حاوی ہو رہا ہے، جے این ون ویرینٹ ماضی کی طرح وبائی صورتحال پیدا نہیں کرسکتا، حالیہ اعداد و شمار کے مطابق جے این ون ویرینٹ جان لیوا نہیں۔

قومی ادارہ صحت نے نئے ویرینٹ کی علامات سے متعلق بتایا کہ جے این ون کی علامات دیگر کورونا ویرینٹس سے ملتی ہیں، کھانسی، گلہ خرابی، ناک بہنا ، سینے کی جکڑن، جسم، سردرد، سونگنے کی حس متاثرہونا جے این ون ویرینٹ کی علامات ہیں۔

کورونا کی ٹریٹمنٹ اور ویکسین جےاین ون کے خلاف مؤثر ہے، شہری جے این ون ویرینٹ کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کریں، بیمار شہری جے این ون ویرینٹ سے بچاؤ کیلئے گھروں پر رہیں۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں