پیر, دسمبر 16, 2024
اشتہار

سائرہ یوسف کے لیے آج کا دن خاص کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی سالگرہ پر مختصر تقریب کا اہتمام کرکے خود کو ہی سالگرہ کی مبارک باد دے دی۔

اداکارہ سائرہ یوسف نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی 33ویں سالگرہ کے دن غبارے، کیک اور پھولوں کی مختصر ویڈیو شیئر کی، یہ تصویریں انہوں نے اپنی منیجر علیزے، بہن پلوشہ یوسف ودیگر کو ٹیگ کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SYRAYOUSUF (@thesyraa)

- Advertisement -

اداکار نے ساتھ ہی کہا کہ ’مجھے میری سالگرہ بہت مبارک ہو۔‘ سائرہ نے لکھا کہ میں اس دن کے لیے بہت زیادہ پرجوش تھی۔

سائرہ یوسف 20 اپریل کو 1988 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 2012 میں شہروز سبزواری سے شادی کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SYRAYOUSUF (@thesyraa)

شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی شہروز اور سائرہ نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں۔

سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی بیٹی نورے بھی ہے۔

سائرہ یوسف نے فلموں چلے تھے ساتھ ، پراجیکٹ غازی سمیت بے شمار ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں