تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

شامی افواج کا داعش کو ہتھیار پھینکنے پر محفوظ راستہ دینے کا اعلان

حلب : شامی افواج نے حلب کو داعش سے آزاد کراکر قومی پرچم لہرادیا اور داعش کو ہتھیار پھینکنے پر محفوظ راستہ دینے کا اعلان بھی کرڈالا ہے۔

شام کی حکومتی فوج کے ترجمان کے مطابق حلب کو داعش کے چنگل سے آزاد کر قومی پرچم لہرادیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اتحادی افواج کے ساتھ مل کر حلب میں داعش کے ٹھکانوں پر ایک ہفتے تک بمباری اور زمینی کارروائی کے بعد انہیں یہ کامیابی ملی ہے ۔

syria-1

شامی فوج کی اعلیٰ کمان نے کہا کہ اگر چھپے ہوئے جنگجوؤں مشرقی حلب کے تمام علاقوں کو خالی کردیتے ہیں تو وہ انھیں محفوظ راستے اور ضروری امداد کی ضمانت دینے کو تیار ہے۔

شامی افواج ایران اور روس کے ساتھ مل کر داعش کیخلا ف کارروائیاں کررہی ہیں۔

hulb

ہفتے کے روز شامی یا روسی طیاروں نے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں ایک بڑے اسپتال پر دو بیرل بم گرائے تھے اور ایک اسپتال پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


مزید پڑھیں : شامی فوج کی حلب میں بمباری،34افرادجاں بحق


شامی اور روسی طیاروں نے چودہ روز قبل جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے حلب میں باغیوں کے زیر قبضے علاقوں پر بلا تعطل بمباری جاری رکھی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -