بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

جنگ زدہ ملک شام میں بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لوٹ آئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ادلب: جنگ زدہ ملک شام میں بم دھماکوں سے سہمے ہوئے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنگ سے تباہ حال ملک شام میں بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں آگئیں، سماجی تنظیم نے بچوں کو کرونا وائرس سے آگہی دینے کا منفرطریقہ اپنایا۔

سماجی تنظیم نے تباہ حال اسکول کی ٹوٹی دیواروں پر کرونا وائرس کو مصوری میں ڈھالا، بچوں کو ہنستے ہنساتے کووڈ نائنٹین کے بارے میں آگاہ کیا۔

The Syrian artist Aziz Asmar helds up a painted banner asking for the release of detainees in Syria amid the threat of coronavirus. (Mohammed Jamalo)

واضح رہے کہ شام میں اتحادی افواج کی جانب سے بمباری کے نتیجے میں سیکڑوں شامی شہری ہلاک اور متعدد گھر بم دھماکوں کی وجہ سے تباہ ہوگئے ہیں۔

جنگ زدہ شام میں جاری بم دھماکوں کے نتیجے میں بچے ڈرے ہوئے اور سہمے ہوئے رہے تھے، گزشتہ دنوں ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں بمبار طیاروں کی گھن گھرج سے سہمے ہوئے بچے کو باپ نے ڈرنے کے بجائے ہنسنا سکھا دیا تھا۔

مزید پڑھیں: تین سالہ شامی بچے کے باپ نے مرحوم بیٹے کی یاد میں اس کا نام زندہ کردیا

یاد رہے کہ چند سال قبل یونان کے ساحل پر پڑی ایلن کی لاش کی ایک تصویر نے پوری دنیا میں کہرام مچا دیا تھا، جس کے بعد یہ تصویر حکومت کی طرف سے کارروائی اور تارکین وطن کی مدد کرنے والے خیراتی اداروں کو عطیات دینے میں اضافے کا سبب بنی۔

عبداللہ کرد اس سانحے کے بعد شام، ترکی سرحد پر واقع شہر کوبانی چلا گیا تھا جہاں اس نے دو سال قبل فائز نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی۔

سوشل میڈیا پر45 سالہ عبداللہ کردی اپنے نوزائیدہ بیٹے کو گود میں لیے ہوئے ایک تصویر شیئر کی تھی، جس کے پیچھے سمندر میں ڈوب کر مرنے والے اس کے تین سالہ بیٹے ایلن کی تصویر بھی نمایاں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں