اشتہار

شام: زلزلے نے ایک ہی خاندان کے 25 افراد کو موت کی نیند سُلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ اور شام میں پیر کے روز آنے والے قیامت خیز زلزلے کی تباہ کاریاں وقت گزرنے کے ساتھ سامنے آ رہی ہیں شام میں ایک ہی خاندان کے 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیر کی علی الصباح ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے کی تباہ کاریاں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سامنے آ رہی ہیں۔ جنہیں دیکھ اور سن کر ہر آنکھ اشکبار اور دل غمزدہ ہو رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس زلزلے سے اب تک 15 ہزار سے زائد افراد جاں بحق جب کہ 50 ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوچکے ہیں۔

شام میں زلزلے نے ایک ہی خاندان کے 25 افراد کو موت کی وادی میں پہنچا دیا ہے۔

- Advertisement -

یہ بدقسمت خاندان احمد ادریس نامی شخص کا ہے جس کے گھرانے کا ہر فرد زلزلے میں لقمہ اجل بن چکا ہے اور وہ خاندان کے 25 افراد کی لاشوں کو دیکھ کر صدمے کی کیفیت میں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ سے بے گھر ہونے کے بعد احمد ادریس شام کے شہر سراقب میں مقیم ہے۔ احمد کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اور اپنے بچوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ تلاش کرنے یہاں آئے، لیکن آخر میں یہاں قسمت نے ہمیں کس طرح پکڑ لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں