پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

شامی افواج لتاکیہ کا اہم قصبہ شدت پسندوں سے واگزارکرانے میں کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

دمشق: روسی فضائی افواج کی مدد سے شامی فوج نےصوبہ لتاکیا کےاہم قصبےکوشدت پسندوں سے واگزارکرالیا۔

غیرملکی ذرائع ابلاٖغ کے مطابق ترک شام سرحد کے قریبی قصبے کو شامی افواج نےروسی فضائی مدد سےآزاد کرالیا ہے۔

دمشق کے شمال میں واقع قصبہ شام میں جاری جنگ میں اہم اسٹریٹیجک حیثیت رکھتاہے۔ رپورٹس کےمطابق مذکورہ قصبےسےصوبے ادلب میں موجود شدت پسندوں کورسد پہنچائی جاتی تھی۔

یہ قصبہ صوبہ لتاکیا میں شدت پسندوں کاآخری اسٹرانگ ہولڈ تھا جس کے بعد شامی افواج کیلئےصوبے ادلب میں موجود شدت پسندوں کےگرد گھیرا تنگ کرنے میں آسانی ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں