تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نئے سال کا آغاز، شامی مہاجرین گھر واپسی کے لئے پُرامید

شام : خانہ جنگی کی وجہ سے اپنے گھر بارچھوڑ کرکیمپوں میں رہنے پر مجبور پناہ گزینوں نے نئے سال کے آغازپر امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد اپنے گھروں کوواپس جا سکیں گے۔

sy2

اپنے ہی ملک میں دربدربھٹکتے شامی مہاجرین کی نئے سال پر ایک ہی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ گھروں کو بحفاظت واپسی جا سکیں ، جان کے خوف سے گھر بار، کاروباراور سب کچھ چھوڑ کر تین سال سے پناہ گزین کیمپ میں زندگی گزارنے والے خاندان کا کہنا ہے نئے سال میں گھر واپس جا سکیں یہی سب سے بڑی خواہش ہے۔

syrian

sy1

 

خانہ جنگی میں اپنے پیاروں کو گنوانے والے پورے پورے خاندان ایک ہی کمرے میں رہنے اور کھانا پکانے پر مجبور ہے۔


مزید پڑھیں : حلب کے مہاجرین کیمپوں میں بے بسی کی زندگی گزارنے پرمجبور


دوسری جانب مہاجرین کی زندگی سرد موسم اور ناکافی سہولیات نے مزید مشکل بنا دی ہے ، مختلف اداروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں لیکن مہاجرین کی بڑی تعداد کو موسم کی سختیوں سے بچانے اور بچوں کو تعلیم اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لئے وسیع پیمانے پر عالمی اداروں کی مدد کی طلب گار ہے۔

syria3

اقوام متحدہ کے مطابق پچھلے 5 سال سے جاری شامی خانہ جنگی میں اب تک 4 لاکھ افراد ہلاک ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد ہنستے بستے شہروں کو کھنڈرمیں تبدیل کردیا۔

Comments

- Advertisement -