تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

شام : عمارت کے ملبے سے ایک ماہ کی بچی زندہ نکل آئی، امدادی کارکن روپڑا

شام : پانچ منزلہ عمارت کے ملبے تلے دبی ایک ماہ کی بچی کو بچالیا گیا، بچی کو زندہ نکالنے والا ریسکیو ورکر زار و قطار رو پڑا، واقعے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔

شام کے شمال مغربی شہر ادلب میں روسی فضائی حملوں میں تباہ ہونے والی پانچ منزلہ عمارت کے ملبے سے ایک ماہ کا کی بچی کو نکال لیا گیا، ملبے تلی دبی ننھی کلی کو باہر نکالنے والا ریسکیو ورکر خوشی سے رو پڑا، ایک ماہ کی بچی کو ریسکیو کرنے میں دو گھنٹے لگے تاہم ریسکیو ورکرز اس کے خاندان کو بچا نہیں پائے۔

ریسکیو ورکر کا کہنا تھا کہ بچی کو جب نکالا گیا تو اس کے سر پر خون تھا اور پوری مٹی سے لپٹی ہوئی تھی ، بچی ایک ماہ کی تھی لیکن وہ بڑی لگ رہی تھی۔

شہری دفاع کے اہلکار ابو خلیفہ کا کہنا تھا کہ جب دفاع ٹیمیں ملبے سے سات لاشیں نکال رہی تھی تو چوتھی منزل پر ایک بچے کو زندہ دیکھا، دو گھنٹے کی کوششوں کے بعد بچی کو باہر نکال لیا گیا ۔

syria-2

گزشتہ روز روسی طیاروں کی بمباری سے پانچ منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی تھی ، جس میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

شام میں امریکا اور روس میں جنگ بندی کا معاہدہ گزشتہ ہفتے ختم ہوگیا تھا، جس کے بعد سے شامی فوج کی کاروائیوں میں اب تک دو سو سے زائد شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، جس میں 40 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

انسانی حقوق کے شامی مبصر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں شام میں باغیوں کے خلاف روسی فضائی حملوں میں 3،800 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 5،500 سے زائد جہادی اور عسکریت پسند بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -