اشتہار

بشارالاسد نے روسی حمایت کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شام کے صدر بشارالاسد نے ماسکو کے دورے کے دوران روس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد نے کریملن میں اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے دوران یوکرین کی جنگ میں روس کی حمایت کا اظہار کیا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ٹیلی ویژن پر ملاقات میں اسد نے کہا کہ روس یوکرین میں نو نازیوں اور "پرانے نازیوں” سے لڑ رہا ہے۔

- Advertisement -

شامی رہنما نے کہا کہ مغرب نے "پرانے نازیوں” کو پکڑ لیا ہے اور اب وہ ان کی حمایت کر رہے ہیں۔

بشارالاسد کے لیے روس کی فوجی حمایت 2011 میں وحشیانہ خانہ جنگی میں ایک اہم موڑ تھا جس کا آغاز جمہوریت نواز تحریک کے طور پر ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں