ٹی 10 لیگ کی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، دکن گلیڈی ایٹرز اور دہلی بُلز کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 10 لیگ کے دوسرے کوالیفائر میں دہلی بُلز نے ٹیم ابوظبی کو 49 رنز سے شکست دے دی، ٹیم ابوظبی کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی اور 110 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم 60 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
دہلی بُلز کے ڈومنک ڈریک نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
The Delhi Bulls have done it 🙌
They have secured their place in the final against The Gladiators 🏆👊#AbuDhabiT10 #InAbuDhabi #CricketsFastestFormat pic.twitter.com/1a1bwBoJ4x
— T10 League (@T10League) December 3, 2021
پہلے کوالیفائر میں دکن گلیڈی ایٹرز نے دہلی بُلز کو شکست دے دی
پہلے کوالیفائر میں دکن گلیڈی ایٹرز نے دہلی بؓلز کو باآسانی شکست دے دی، 140 رنز کے تعاقب میں دہلی بُلز کی ٹیم 122 رنز بناسکی۔
The hosts have booked their spot in qualifier 2️⃣🔥
Delhi Bulls versus Team Abu Dhabi coming right up 👏#AbuDhabiT10 #InAbuDhabi #CricketsFastestFormat pic.twitter.com/N6ZMgF8xdS
— T10 League (@T10League) December 3, 2021
دکن گلیڈی ایٹرز نے دہلی بُلز کو 140 رنز کا ہدف دیا تھا، آندرے رسل نے 14 گیندوں پر 39 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، اوڈین اسمتھ نے 30 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔