ابوظبی: ٹی 10 لیگ میں ناردرن واریئرز نے چنئی بریوز کو 19 رنز سے باآسانی شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں چنئی بریوز کو لگاتار پانچویں شکست کا منہ دیکھنا پڑا، ناردرن واریئر نے چنئی بریوز کو 19 رنز سے ہرادیا۔
ناردرن کی جانب سے دیے جانے والے 153 رنز کے تعاقب میں چنئی بریوز 133 رنز بناسکی، راجا پکسے نے 34 اور روی بوپارہ نے 30 رنز اسکور کیے۔
واریئرز کے اوشین تھامس نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی۔
The Warriors are off the mark 👏#AbuDhabiT10 #InAbuDhabi #CricketsFastestFormat pic.twitter.com/UfFVUtO6Hl
— T10 League (@T10League) November 24, 2021
اس سے قبل بریوز کی دعوت پر واریئرز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 10 اوورز میں 152 رنز بنائے تھے۔
معین علی اور کینرلیوس نے 49، 49 رنز کی دلکش اننگ زکھیلی، رومین پوویل نے بھی 28 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔
چنئی بریوز کی جانب سے مارک ڈیال اور کرٹس کیمفر نے دو، دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔