قومی ذمے داریاں نبھانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاندار واپسی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیوٹی سے واپسی کے بعد محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ٹیم سسکس کو دوبارہ جوائن کیا اور پہلے ہی میچ میں برق رفتاری کے ساتھ نصف سینچری اسکور کرڈالی۔
محمد رضوان نے 32 گیندوں پر 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں پانچ چوکے اور پانچ بلند وبالا چھکے شامل تھے۔
Picking up from where he left off, another great innings so far from @iMRizwanPak. 🌟 pic.twitter.com/Hbi0yhwhhP
— Sussex Cricket (@SussexCCC) June 17, 2022
خیال رہے کہ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کی 4 اننگز میں 3 نصف سینچریاں اسکور کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان نے بڑی خواہش کا اظہارکردیا
وکٹ کیپر بیٹر نے گلوسٹر شائر کے خلاف 43 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ویٹالیٹی بلاسٹ میں اپنے ڈیبیو کو یادگار بناتے ہوئے 81 رنز ناٹ آؤٹ کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔