ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ فائنل

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ فائنل کر لیا گیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جا رہا ہے جس میں ریکارڈ 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کے علاوہ دیگر تمام ٹیموں نے اپنے اپنے اسکواڈز کے اعلان کر دیے ہیں۔

پاکستان ٹیم کے حتمی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف 22 مئی کو پہلے ٹی 20 میچ کے بعد کیا جائے گا تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے گرین شرٹس کا 15 رکنی اسکواڈ فائنل کر لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں 5 فاسٹ بولرز، 4 آل راؤنڈرز، 2 وکٹ کیپرز بیٹر، 3 مستند بلے باز اور ایک اسیپلسٹ اسپنر شامل کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ میں بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ صائم ایوب، عثمان خان، فخر زمان اور محمد رضوان بطور اوپنر اور ٹاپ آرڈر شامل کیے گئے ہیں۔

مڈل آرڈر میں وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور افتخار احمد کے ساتھ آل راؤنڈر شاداب خان اور عماد وسیم کو رکھا گیا ہے۔

فاسٹ بولنگ اٹیک شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، حارث رؤف، نسیم شاہ اور عباس آفریدی پر مشتمل ہوگا جب کہ 15 رکنی اسکواڈ میں مسٹری اسپنر ابرار احمد کا نام بھی شامل ہوگا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی، رواں سال بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ تین کھلاڑی ٹریولنگ ریزرو کے طور پر سفر کریں گے جن میں سلمان علی آغا، حسن علی اور عرفان نیازی شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آئرلینڈ سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی کِٹ کی رونمائی کی تھی جس میں جرسی کو ’میٹرکس جرسی 2024‘ کا نام دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں