دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے خطیر انعامی رقم کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لینے والی ٹیموں میں 11 اعشاریہ 25 ملین ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کریگا۔ میگاایونٹ کی فاتح ٹیم ساڑھے 24 لاکھ ڈالرز گھر لے جانے کی حقدار ہوگی۔
ٹی 20 ورلڈکپ کی رنراپ ٹیم کو بھی اس کی اشک شوئی کے لیے 12 لاکھ 80 ہزار ڈالرز کی بڑی رقم انعام کے طور پر دی جائے گی۔
سیمی فائنل ہارنے والی ٹیمیں 7 لاکھ 87 ہزار 500 ڈالرز اپنے اکاؤنٹ میں ڈالیں گی۔ 9 ویں سے 12 ویں پوزیشن کی ٹیموں کو 2 لاکھ 47 ہزار 500 ڈالرز ملیں گے۔
دیگر ٹیموں کو بھی ایونٹ میں شرکت پر 2 لاکھ 25 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی، تمام ٹیموں کو ناک آؤٹس کے علاوہ ہر فتح پر 31 ہزار 154 ڈالرز ملیں گے۔