ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈکپ میں افغانستان کا فاتحانہ آغاز، یوگنڈا کو شکست دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان نے ٹی 20 ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے یوگنڈا کو شکست دیدی، افغانستان کے 184 رنز کے تعاقب میں یوگنڈا کی پوری ٹیم 58 رنز بناسکی۔

امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں گروپ سی کی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا، یوگنڈا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، اوپننگ بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 154 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔

- Advertisement -

افغانستان کی جانب سے ابراہیم زردان 70 رنز اور رحمت اللّٰہ گرباز 76 بناکر نمایاں رہے، جبکہ محمد نبی 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کے 184رنز کے تعاقب میں یوگنڈا کی ٹیم 58 رنز بناسکی، یوگنڈا کے 11 میں سے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، فضل حق فاروقی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

ٹی 20 ورلڈکپ: نمیبیا نے عمان کو سپر اوور میں شکست دیدی

نیویارک میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 78 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں