ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ، آسٹریلوی اسکواڈ سے اہم کھلاڑی باہر

اشتہار

حیرت انگیز

آئندہ ماہ یکم جون سے شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز لمحات شروع ہونے میں صرف 30 روز باقی رہ گئے ہیں۔ میگا ایونٹ کے لیے دنیا  کی کئی ٹیموں کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بھی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

سابق کپتان رکی پونٹنگ اور سابق آسٹریلوی کرکٹرز گلین میک گرا، مائیکل ہسی، میتھیو ہیڈن، ایڈم گلکرسٹ، اسٹیورٹ کلارک اور مائیکل کلارک نے اینڈریو سائمنڈز کے بچوں کے ہمراہ اسکواڈ کا اعلان کیا۔

- Advertisement -

ٹی 20 ورلڈ کپ میں کینگرو ٹیم کی قیادت آل راؤنڈرمچل مارش کریں گے جب کہ پیٹ کمنز، گلین میکسویل، ڈیوڈ وارنر، ٹم ڈیوڈ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ اسٹیو اسمتھ اور جیک فریزر جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

 

میگا ایونٹ کے لیے کینگروز کا اعلان کردہ اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

مچل مارش (کپتان)، پیٹ کمنز، گلین میکسویل، ڈیوڈ وارنر، ٹم ڈیوڈ، آشٹن اگر، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ اور ایڈم زمپا۔

 

واضح ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ میگا ایونٹ پہلی بار امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں یکم جون سے شروع ہو رہا ہے۔

اب تک دفاعی چیمپئن انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان کرکٹ بورڈز نے اپنے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم میں کون کون جگہ بنائے گا؟

آئی سی سی نے ابتدائی اسکواڈ کے لیے آج (یکم مئی) کی تاریخ دی ہے جب کہ حتمی اسکواڈ کی ڈیڈ لائن 25 مئی تک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں