تازہ ترین

بابر اعظم نے زمبابوے کے ہاتھوں شکست کی وجہ بتادی

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے کے ہاتھوں شکست کی وجہ بیان کردی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ میں زمبابوے کے ہاتھوں ایک رن سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ زمبابوے نے میچ میں دس رنز زیادہ بنائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شروع کے چھ اوورز میں ہماری وکٹیں گریں جس کی وجہ سے ہدف کے تعاقب میں مشکل پیش آئی۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہمارے ابھی اور میچز باقی ہیں ہم کم بیک کریں گے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میچ میں ہم نے غلطیاں کیں آج جیسا کھیلا اس سے بہتر ٹیم ہیں کسے شعبے میں بھی اچھا نہیں کھیلا، زمبابوے کو کم اسکور پر روک لیا لیکن پھر بیٹنگ اچھی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ شاداب کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹیں گریں جس کی وجہ سے میچ ہارے، ہمیں تمام میچز جیت کر رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

 پاکستان کی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہوگئی ہے اگلے تینوں میچز جیت کر بھی چھ پوائنٹس ہوں گے جس کے بعد دوسری ٹیموں کی شکست پر انحصار کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ زمبابوے نے پاکستان کو ایک رن سے شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔

قومی ٹیم کے 131 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بناسکی، سکندر رضا کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -