ٹی 20 ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں بھارت نے آئرلینڈ نے 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے آئرلینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 97 رنز کا ہدف باآسانی 12.2 اوور میں حاصل کرلیا۔
کپتان روہت شرما نے 52 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔
ویرات کوہلی ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے، سوریا کمار یادیو 2 رنز پر وائٹ کو وکٹ دے بیٹھے، رشبھ پنت 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
آئرلینڈ کی جانب سے مارک ادیر اور بین وائٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں آئرلینڈ کی ٹیم 16 اوورز میں 96 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی تھی اور بھارت کو جیت کے لیے 97 رنز کا ہدف دیا تھا۔
View this post on Instagram
آئرلینڈ کے صرف چار کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، گیرتھ 26 رنز بنا کر نمایاں رہے، جوش لٹل کو 14 رنز پر جسپریت بمراہ نے آؤٹ کیا۔
کرٹس کیمفر 12 اور لورکن ٹکر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان پال اسٹرلنگ 2 رنز بنا کر ارشدیپ سنگھ کا نشانہ بنے۔
View this post on Instagram
بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ارشدیپ سنگھ اور جسپریت بمراہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر آئرش ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
View this post on Instagram
روہت شرما کا کہنا تھا کہ نیویارک کی کنڈیشن باقی جگہ سے مختلف ہے، کوشش کریں گے اپنے تجربے سے اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں۔
پال اسٹرلنگ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں بہت سے میچ ونرز موجود ہیں، کوشش ہوگی سو فیصد کارکردگی دیں اور میچ میں کامیابی حاصل کریں۔
ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں بھارت نے آئرلینڈ کے خلاف تمام 7 میچز جیتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ نیدرلینڈز نے نیپال کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔