اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سب سے بڑے مقابلے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میلبرن میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ ٹو کے اہم ترین میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، لگتا ہے کہ گیند سوئنگ ہوگی اور اس کا فائدہ اٹھائیں گے۔

- Advertisement -

روہت شرما کا کہنا تھا کہ تیاری اچھی ہے اور میچ انجوائے کریں گے۔

قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، بڑا اسکور کرکے بھارت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے، ہماری کوشش ہوگی کہ اسکور بورڈ پر 160 یا 170 رنز لگائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹرائی سیریز کھیلنے سے ہمیں فائدہ ہوا، سہ فریقی سیریز میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے، اسی جیت کا اعتماد لے کر ٹیم میدان میں اترے گی۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، آصف علی، حیدر علی، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ۔

بھارتی ٹیم ان کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔ روہت شرما (کپتان) کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ہردیک پانڈیا، دنیش کارتک، اکشر پٹیل، ایشون، محمد شامی، بھونیشو کمار، ارشدیپ سنگھ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں