جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

حارث رؤف تمہاری عزت نفس نہیں‌ کیا؟ یہ کس کرکٹر نے کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر اور سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ حارث رؤف تمہاری کوئی عزت نفس نہیں کہ یوں آسانی سے چھکے کھاتے پھرو۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا سے اپ سیٹ شکست کے بعد ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان انضمام الحق نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو آڑے ہاتھوں لیا ساتھ ہی دیگر ان فٹ اور آؤٹ آف فارم کھلاڑیوں کے حوالے بھی بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

پروگرام میں انضمام سے سوال کیا گیا کہ حارث رؤف جو پچھلے ورلڈ کپ میں بھی لگاتار چھکے کھا کر یہ کہتے دکھائی دیے کہ وہ ویرات کوہلی ہے چھکے مار سکتا ہے لیکن اب ایرون جونز نے جو کیا تو اب اس کا مقابلہ وہ ویرات کوہلی سے تو نہیں کر سکتے؟

- Advertisement -

اس پر انضمام الحق شدید برہم ہوئے اور کہا کہ حارث کو ایرون تو کیا ویرات کے بارے میں بھی یہ نہیں کہنا چاہیے تھا۔ وہ چاہے کتنا ہی بڑا کھلاڑی کیوں نہ ہو آپ اس کے پرستار نہیں بلکہ میدان میں اس کے مخالف کھیل رہے ہو اور اسے ہرانے کے لیے میدان میں گئے ہو۔ وہ کیسے یوں چھکے مار سکتا ہے کیا تمہاری کوئی عزت نفس نہیں کہ تم اسی طرح چھکے کھاتے جاؤ گے۔ یہ غلطیوں پر غلطیاں دہرائے جا رہے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ اعظم خان زیرو پر آؤٹ ہوا۔ سب کہہ رہے ہیں کہ بہت برا کھیلا، مگر کوئی یہ تو بتائے کہ وہ اچھا کس دن کھیلا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم انٹرنینشل کرکٹ اور وہ بھی ورلڈ کپ کا ایونٹ کھیل رہے ہیں۔ اعظم کو 13 میچ کھلا دیے جس میں اس کی بیٹنگ ایوریج 8 ہے اور پھر ہم توقع کر رے ہیں کہ وہ مڈل آرڈر کا پورا بوجھ اٹھا لے گا تو یہ اعظم خان نہیں بلکہ پی سی بی کی غلطی ہے اور سلیکشن غلط ہے۔

انضمام الحق نے مزید کہا کہ صائم کو اچھا ٹیلنٹ کہا جا رہا ہے لیکن اگر ابھی وہ پرفارمنس نہیں دے رہا تو اچھے ٹیلنٹ کو نظر میں ضرور رکھیں ورلڈ کپ میں لانے کی کیا ضرورت تھی۔ میں پہلے ہی کہہ چکا ٹیم میں بیلنس نہین اور ورلڈ کپ کی تیاری نظر نہیں آ رہی۔

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا مزا کرکرا کر دیا، سہواگ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں