اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آئرلینڈ کا سری لنکا کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آئرلینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میں گروپ اے کے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کو پہلا نقصان 2 کے انفرادی اسکور پر اٹھانا پڑا اور کپتان اینڈی بالبرینی صرف ایک رنز بنا کر کمارا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، وکٹ کیپر بلے باز لورکن ٹکر بھی صرف 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے 26 کے مجموعے پر تھکشانا نے ان کی وکٹیں اڑا دیں۔

- Advertisement -

آئرش ٹیم کی ففٹی ہی ہوئی تھی کہ 55 کے مجموعے پر پال اسٹرلنگ کو ڈی سلوا نے انہیں راجا پکسا کے ہاتھوں کیچ کراکے پویلین واپس بھیج دیا، نئے آنے والے بلے باز کرٹس کمفر بھی 60 کے مجموعے پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔

اس موقع پر مشکل میں پڑی ٹیم کو ہیری ٹیکٹر اور جارج ڈوکریل نے سہارا دیا اور دونوں بلے بازوں کے درمیان 47 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی جو اننگ کی سب سے بڑی شراکت رہی، 107 کے مجموعے پر ڈوکریل 14 رنز بنا کر تھکشنا کی دوسری وکٹ بنے۔

ہیری ٹریکٹر 117 کے مجموعے پر 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنا سکی۔

سری لنکا کی جانب سے تھکشنا اور ونندو ڈی سلوا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، بنورا فرنینڈو، کمارا، کرونارتنے، دھننجیا ڈی سلوا نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں