پیر, جون 24, 2024
اشتہار

’بابر اعظم ٹی 20 کے موزوں کپتان نہیں، مگر نہیں چاہتا انہیں پھر ہٹایا جائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی ناقص کارکردگی پر ملکی اور غیر ملکی سابق کرکٹرز قومی ٹیم اور کپتان بابر اعظم کی قیادت، کارکردگی اور طرز کپتانی پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان شرمناک انداز میں پہلے مرحلے میں ہی میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا۔ اس ناقص کارکردگی پر دنیائے کرکٹ کی جانب سے گرین شرٹس پر شدید تنقید جاری ہے اور سابق کرکٹرز پوری ٹیم کے ساتھ کپتان کی ذاتی کارکردگی اور طرز قیادت پر بھی انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔

ان ہی میں ایک نام سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا ہے جنہوں نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں بابر اعظم کی قیادت اور بیٹنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

- Advertisement -

مائیکل وان نے کہا کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کی بات کی جائے تو ان کا شمار ٹی 20 کے ٹاپ 15 بلے بازوں میں بھی نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی قیادت کے موزوں نہیں لیکن میں نہیں چاہتا کہ انہیں پھر سے ہٹایا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال آئی سی سی ٹی 20 ون ڈے ورلڈ کپ میں شرمناک شکست کے بعد بابر اعظم نے تینوں طرز کی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

پی سی بی نے اس کے بعد ٹیسٹ فارمیٹ کے لیے شان مسعود جب کہ ٹی 20 کے لیے شاہین شاہ کو کپتان بنایا تھا تاہم شاہین شاہ کو صرف نیوزی لینڈ کے خلاف ایک سیریز میں قیادت کا موقع دیے جانے کے بعد شکست کو جواز بناتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل قیادت دوبارہ بابر اعظم کو سونپ دی تھی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: عماد وسیم نے بھارت سے شکست کی ذمے داری قبول کرلی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں