قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی فٹنس سے متعلق حیران کن اعتراف کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں مکمل طور پر فٹ نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بولنگ کے وقت جسم ساتھ نہیں دے رہا تھا۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی کرکٹ کو بہت مس کیا ہے لیکن اب مکمل فٹ ہوں پی ایس ایل میں کم بیک کروں گا۔