جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ نے رپورٹ جمع کرا دی

اشتہار

حیرت انگیز

حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے اپنی رپورٹ پی سی بی کو جمع کرا دی۔

گزشتہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی بدترین کارکردگی پر ٹیم منیجر وہاب ریاض کے بعد اب ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے بھی اپنی رپورٹ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھجوا دی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ گیری کرسٹن نے اپنی رپورٹ میں کھلاڑیوں کے ڈسپلن پر بات کی  اور کھلاڑیوں کی کھیل سے آگاہی پر تفصیلات فراہم  کی ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے ہیں اور ساتھ ہی ٹیم میں بہتری لانے کے لیے تجاویز بھی پیش کی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ میں وہی پوائنٹس شامل ہیں، جس کا انہوں نے اپنی تقریر میں ذکر کیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی گیری کرسٹن کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، رپورٹس کی روشنی میں محسن نقوی بورڈ عہدیداران اور سابق کرکٹرز سے مشاورت بھی کریں گے اور مشاورت مکمل ہونے کے بعد ٹیم کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم تاریخ کی بدترین ناکامی سے دوچار ہوئی اور مختصر دورانیے کے ورلڈ کپ کی 17 سالہ تاریخ میں پہلی بار ابتدائی راؤنڈ میں شرمناک انداز سے میگا ایونٹ سے باہر ہو گئی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل گیری کرسٹن کو وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا اور انہوں نے میگا ایونٹ سے قبل انگلینڈ میں گرین شرٹس کو جوائن کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں