ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پیٹ کمنز نے بنگلہ دیش کیخلاف اہم ریکارڈ بنالیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں بنگلادیش کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کرکے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ایونٹ کے 44 ویں میچ میں آسٹریلیا اور بنگلادیش کی ٹیمیں انٹیگووا کے سر ویون رچرڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے تھیں، جس میں آسٹریلیا نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے بنگلا دیش کو 28 رنز سے زیر کردیا۔

بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 اسکور کیے تھے جس میں کپتان نجم الحسن کے 41 اور توحید ہری دوئے کے 40 رنز شامل تھے۔

- Advertisement -

آسٹریلیا کی جانب سے آسٹریلوی فاسٹ بولر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر نے ایک اوور میں دو اور دوسرے اوور کی پہلی گیند پر وکٹ لیکر ہیٹ ٹرک مکمل کی، انہوں نے محمود اللہ، مہدی حسن اور توحید ہری دوئے کو آؤٹ کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 28 رنز سے زیر کردیا

واضح رہے کہ یہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بھی بولر کی جانب سے پہلی ہیٹ ٹرک ہے اور پیٹ کمنز بریٹ لی کے بعد دوسرے آسٹریلین بولر ہیں جنہوں نے ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں