اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: گروپ 2 سے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ اختتام کی جانب گامزن ہے سپر ایٹ میں گروپ ٹو سے دو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا گروپ اے میں دلچسپ صورتحال ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں گروپ ٹو کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے میزبان ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت تین وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز اسی گروپ میں شامل دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے شریک میزبان امریکا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

- Advertisement -

گروپ ٹو سے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ نے تو ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔ تاہم گروپ ون میں معاملہ دلچسپ ترین ہوگیا ہے اور افغانستان نے کل آسٹریلیا کو سرپرائز شکست دے کر کینگروز اور بھارت دونوں کے لیے مشکل کھڑی کر دی ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے آج میدان میں اتریں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں