بڑے ایونٹس میں چوکرز کے نام سے مشہور جنوبی افریقہ کی رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک کارکردگی شاندار رہی اور پروٹیز نے میگا ایونٹ کا نیا ریکارڈ بنا لیا۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے اور 2014 کے بعد پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچی ہے۔
تاہم خاص بات یہ ہے کہ جنوبی افریقہ اس بار مسلسل سات میچز جیت کر ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچی ہے اور یہ کسی بھی ورلڈ کپ ایڈیشن میں مسلسل فتوحات کا نیا ریکارڈ ہے۔
اس سے قبل سری لنکا (2009)، آسٹریلیا (2010) اور (2021) میں مسلسل 6، 6 میچز جیت چکا ہے۔
اب تک کھیلے گئے سات میچز میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 6 وکٹ، نیدرلینڈز کو 4 وکٹ، بنگلہ دیش کو 4 رنز، نیپال کو ایک رن، امریکا کو 18 رنز، انگلینڈ کو 7 رنز اور ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹ سے شکست دی اور واحد ٹیم نیپال ہی رہی جس کے خلاف پروٹیز بمشکل ایک رنز سے فتح حاصل کر سکے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان اور بنگلہ دیش میچ کے مضحکہ خیز لمحات، ویڈیو دیکھیں