اشتہار

’اس بندے کو کوچ بنادیا جو کبھی کو ہیڈ کوچ بنا ہی نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں زمبابوے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست پر سابق کرکٹرز کی جانب سے قومی ٹیم اور مینجمنٹ پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ کل نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی جبکہ ابتدائی دو میچز میں بھارت اور زمبابوے سے شکست کے بعد گرین شرٹس کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہوگئی ہے۔

قومی ٹیم کو نیدرلینڈز، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ سے اپنے میچز بھاری مارجن سے جیتنے کے باوجود سیمی فائنل میں رسائی کے لیے دیگر ٹیموں کی شکست کا انتظار کرنا پڑے گا۔

- Advertisement -

سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے ورلڈ کپ کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ ’جب یہ مینجمنٹ لائے تھے مجھے ہنسی آرہی تھی ظاہر سی بات ہے اس بندے کو ہیڈ کوچ بنادیا جو کبھی ہیڈ کوچ بنے ہی نہیں ہر جگہ بولنگ کوچ ہی رہے ہیں جب ہاریں گے تو اسی قسم کی باتیں کرنی پڑیں گی۔‘

تنویر احمد نے کہا کہ ’یہ قصور کرکٹ بورڈ کا ہے کہ ان جیسے لوگوں کو لے کر آجاتے ہیں، میں ہمیشہ سے کہتا ہوں کہ میرٹ پر ٹیم مینجمنٹ کی سلیکشن ہونی چاہیے لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے باہر سے لوگ اٹھا کر کرکٹ بورڈ میں لائے جاتے ہیں اور آگے بھی ایسا ہی ہوتا دکھائی دے گا۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ’جب ورلڈکپ میں ہار کر واپس آئیں گے یہ سب یہی باتیں کریں گے قدرت کا نظام تھا کوئی دوسری وجہ تھی یہ کبھی قبول نہیں کرتے کہ ہماری غلطیاں تھیں کیونکہ یہ چاہتے ہیں کہ ہماری نوکریاں چلتی رہیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں