ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ٹی 20 ورلڈکپ: آج مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سنسنی خیز مقابلےجاری ہیں، آج مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں آج بھی دو میچز کھیلےجائیں گے، پہلے میچ میں گروپ ون سے انگلینڈ اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہونگی، میچ دبئی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا، 23 اکتوبر کو کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کی دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو محض 55 رنز پر آؤٹ کیا اور مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ویرات کوہلی صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے

جبکہ بنگلہ دیش کو سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے میچ میں گروپ ٹو سے نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ شام سات بجےٹکرائیں گی، نمیبیا سپر 12 مرحلے کا آج پہلا میچ کھیلے گی جبکہ اسکاٹ لینڈ کو افغانستان نے 130 رنز کی عبرتناک شکست سے دو چار کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں