قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ‘مین آف دی ٹورنامنٹ’ کا اصل حق دار قرار دے دیا۔
شعیب اختر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ‘منتظر تھا کہ بابراعظم کو مین آف دی ٹورنامنٹ کے اعزاز سے نوازا جائے گا، واقعی غیر منصفانہ فیصلہ ہوا۔’
Was really looking forward to see @babarazam258 becoming Man of the Tournament. Unfair decision for sure.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 14, 2021
خیال رہے آئی سی سی کی جانب سے گزشتہ روز آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو ایونٹ میں مجموعی طور پر 289 رنز بنانے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔
David Warner's dismissal means Babar Azam will finish as the top run-scorer at this year's #T20WorldCup 👏
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 14, 2021
جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 6 اننگز میں 4 ففٹیز کی مدد سے 303 رنز بنائے اور وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بنے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اس غیر منصفانہ فیصلے پر شائقین کرکٹ بھی مایوس ہیں۔