تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ٹیموں کے لیے انعامی رقم کیا ہے؟ ‏

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے 56 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی ہے، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم ‏کو 16 لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالرز دئیے جائیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دو ٹیموں کو چار، چار لاکھ ڈالر انعامی رقم ملے ‏گی۔

دوسری جانب نئی پلئینگ کنڈیشنز کے مطابق ہر ٹیم کو ایک اننگز میں زیادہ سے زیادہ دو ریویو ملیں گے۔

بارش سے متاثر ہونے والے میچ میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے اطلاق کے لیے کم سے کم ایک اننگز میں پانچ اوورز ‏ہونا لازمی ہوگا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل اور فائنل کے لیے ڈک ورتھ لوئس قانون دس اوورز فی اننگز پر مشتمل ‏ہوگا، سپر بارہ راونڈ میں ہر میچ کی فتح پر 40 ہزار ڈالرز رکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ 17 اکتوبر سے عمان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم اپنا ‏پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

Comments

- Advertisement -