جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے وارم اپ میچ کا نتیجہ آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو وارم اپ میچ میں باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وارم اپ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 131 رنز کا ہدف 15.3 گیندوں میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، بابر اعظم نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

بابر اعظم نے 41 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی، فخر زمان 24 گیندوں پر 46 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں 2 چھے اور چار چوکے شامل تھے۔

اوپنر محمد رضوان 13 رنز بنا کر رامپال کا نشانہ بنے، محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، شعیب ملک 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیڈن واش نے دو وکٹیں حاصل کیں، روی رامپال ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بناسکی تھی، شیمرون ہیٹمائر 28 اور کیرون پولارڈ 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کرس گیل کو 20 رنز پر حارث رؤف نے بولڈ کیا، لیندل سمنز 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، آندرے فلیچر 2 رنز پر حسن علی کا نشانہ بنے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں