پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

بھارتی اداکارہ تاپسی پنو نے خاموشی سے شادی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے بوائے فرینڈ اور سابق بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوئے سے خاموشی سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ تاپسی پنو کی شادی کی تقریب 23 مارچ کو شہر اُدے پور میں منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

اداکارہ کی شادی میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے کم لوگ ہی مدعو تھے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلمساز انوراگ کیشپ اور پروڈیوسر کنیکا ڈھلون نے تاپسی کی شادی میں شرکت کی تھی۔

تاپسی پنو

تاپسی پنو جلد ہی دوستوں اور ساتھیوں کے لیے ممبئی میں پارٹی دیں گی اور اس سے متعلق وہ جلد تاریخ کا اعلان کریں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ تاپسی پنو سے متعلق چند ماہ سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ اور سابق بیڈ منٹن کھلاڑی میتھیاس بوئے سے مارچ کے آخر میں شادی کرنے والی ہیں۔

تاپسی پنو کا کہنا تھا کہ میں ایک دن شادی ضرور کروں گی اور جب بھی کروں گی آپ کو اس کے بارے میں پتا چل جائے گا اگر مجھے اس کے لیے صحیح جگہ اور لمحہ ملا تو میں خود اس بارے میں بات کروں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں کسی کو دھوکا دے رہی ہوں، ایسا نہیں ہے کہ میں کوئی غیر قانونی کام کررہی ہوں، تو پھر یہ سب قیاس آرائیاں کیوں کی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں