تازہ ترین

تبو نے پاکستانی والد سے متعلق خاموشی توڑ دی

بھارت فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ تبو نے پہلی بار پاکستانی والد سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

بالی وڈ اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے پاکستانی والد سے متعلق کھل کر گفتگو کی ہے، اداکارہ نے بتایا کہ ’ میں جب 3 سال کی تھی تو میرے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، میں نے اپنے والد کو کبھی نہیں دیکھا‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ میرے والد نے طلاق کے بعد دوسری شادی کرلی تھی، میں کبھی بھی اپنے والد سے نہیں ملی میری بڑی بہن ان سے کئی بار مل چکی ہیں‘۔

بالی ووڈ اداکارہ تبو نے کہا کہ ’میرا پیدائشی نام تبسم فاطمہ ہاشمی تھا لیکن میں نے کبھی اپنے نام کے ساتھ ’ہاشمی‘ استعمال نہیں کیا، میری پرورش میرے نانا نانی اور والدہ نے کی‘۔

”تبو“ کس پاکستانی اداکار کی بیٹی ہیں؟

بالی ووڈ اداکارہ تبو نے مزید کہا کہ میرے والد اپنے زمانے میں پاکستانی سینما کے جانے پہچانے نام تھے۔

واضح رہے کہ تبو کے والد جمال ہاشمی ماضی میں ایک معروف پاکستانی اداکار تھے، جمال ہاشمی نے بھارتی شہر حیدرآباد کے مسلمان گھرانے میں رضوانہ نامی خاتون ٹیچر سے شادی کی تھی، شادی کے بعد وہ اپنے شوہر جمال ہاشمی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوگئی تھیں۔

مگر اس دوران میاں بیوی میں بہت زیادہ جھگڑے شروع ہوگئے اور نوبت طلاق تک پہنچ گئی، جس کے بعد جمیل بھی پاکستانی فلم انڈسٹری کو چھوڑ کر حیدرآباد شفٹ ہو گئے۔

تبو کے والد بیٹیوں کے فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے سخت مخالف تھے، اسی لئے وہ اپنی بیٹیوں کو بھی چھوڑ کر ایک گمنامی کی زندگی بسر کرنے لگے، ان کا ماننا تھا کہ فلمی دنیا میں لڑکیوں کا کام نہیں۔

یاد رہے کہ تبو نے انڈسٹری میں انگلش، تامل، تلگو، ہندی، بنگالی، ملیالم اور مراٹھی فلموں میں کام کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -