اتوار, مارچ 30, 2025
اشتہار

طاہر بیگ نیشنل ٹی 20 کپ میں عجیب و غریب طریقے سے آؤٹ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل ٹی 20 کپ میں طاہر بیگ عجیب و غریب طریقے سے ہٹ وکٹ ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان کے بیٹر مرزا طاہر بیگ گزشتہ دنوں قومی ٹی 20 کپ میں ایبٹ آباد اور سیالکوٹ کے میچ میں عجیب و غریب طریقے سے ہٹ وکٹ آؤٹ ہوئے۔

12ویں اوور میں ایبٹ آباد کے اسپنر یاسر شاہ کے خلاف بیک فٹ سے پل شاٹ کھیلنے کی کوشش میں طاہر بیگ ہٹ وکٹ ہوئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طاہر بیگ اپنا وزن پچھلے پاؤں پر منتقل کیا تو وہ توازن برقرار نہ رکھ سکے اور سیدھے اسٹمپ پر ہی جاگرے۔

طاہر بیگ گرنے سے قبل ہی ہیمسٹرنگ کی وجہ سے تکلیف میں تھے لیکن انہیں آؤٹ ہونے پر پویلین لوٹنا پڑا۔

اس سے قبل سیالکوٹ کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، طاہر بیگ نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مددد سے 29 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔

سیالکوٹ نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے، یاسر شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ایبٹ آؓباد کا آغاز اچھا رہا، اوپنرز سجاد علی اورانیس اعظم نے 32 رنز بنائے، سابق کھلاڑی 45 گیندوں پر 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ایبٹ آؓباد نے 120 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 14 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں نے دو میچ کھیلنے کے بعد ایک، ایک کامیابی حاصل کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں