پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر بہت پُراثرہوگی، طاہر جاوید

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید کا کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ اورعمران خان میں ملاقات سے باہمی دوستی مستحکم ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا مشن کشمیر دورہ بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر اور وزیراعظم پاکستان میں ملاقات بہت اہم ہوگی، ٹرمپ کہہ چکے ہیں عمران خان میرے دوست ہیں۔

- Advertisement -

ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید نے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ اورعمران خان میں ملاقات سے باہمی دوستی مستحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر بہت پُراثرہوگی، وزیراعظم عمران خان کا پیغام بہت دور تک جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پوری دنیا کو کشمیرکا معاملہ سمجھانے کے لیے پُرعزم ہیں، 30 سالو ں میں کبھی امریکا میں ایسا جوش نہیں دیکھا، بہت جلد کچھ ارکان کانگریس پاکستان کا دورہ کریں گے۔

مقبوضہ کشمیرمیں 49ویں روز بھی کرفیو

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 49ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں