جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو حکمران پچھلا دھرنا بھول جائیں گے، طاہرالقادری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 27 جولائی کو وطن واپس آنے کا اعلان کر دیا، انکا کہنا ہے کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو حکمران پچھلا دھرنا بھول جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری 27 جولائی کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں، انھوں نے حکومت کیخلاف فیصلہ کن تحریک میں اپوزیشن جماعتوں کو شامل کرنے کیلئے اکتیس جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی جبکہ انتیس جولائی کو مرکزی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس بھی بلالیا ہے۔

مزید پڑھیں : ڈاکٹرطاہرالقادری نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے

واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری 14 جولائی کو لندن روانہ ہوئے تھے جہاں 2 ہفتہ کے قیام کے بعد 27 جولائی کو لاہور پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں : طاہرالقادری کا15جون کوواپسی،17جون کو لاہورمیں دھرنے کااعلان

اس سے قبل طاہر القادری 8 ماہ بعد 15 جون کو واپس آئے تھے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں مارے جانے والے کارکنوں کی دوسری برسی کے موقعے پر 17 جون کو لاہور کے مال روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں