لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ نوازشریف کہتے ہیں کہ انھوں نے60 پیشیاں بھگت لیں، حالاں کہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوم 200 پیشیاں بھگت چکے ہیں.
تفصیلات کے مطابق علامہ طاہر القادری نے سابق وزیر اعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوم ان سے زیادہ پیشیاں بھگت چکے ہیں. ایک کارکن پیشیاں بھگتتے بھگتتے جان کی بازی ہار چکا ہے.
[bs-quote quote=” نوازشریف کواٹھتے بیٹھتے خلائی مخلوق اور جیل نظر آتی ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”ڈاکٹر طاہر القادری”][/bs-quote]
انھوں نے میاں نواز شریف پر الزام عاید کیا کہ وہ نوجوانوں کو لاقانونیت پر اکسارہے ہیں اور ملک میں دنگا فساد چاہتے ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ کارکنان کو کرپٹ کرنے کا سہراشریف برادران کے سر ہے، نواز شریف کا لب و لہجہ آئین اور قانون کے باغیوں والا ہے.
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نوازشریف کواٹھتے بیٹھتے خلائی مخلوق اور جیل نظر آتی ہے، سپریم کورٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کر رہی ہے، عوام عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں.
یاد رہے کہ منہاج القران کے سربراہ نے گذشتہ دونوں یہ مطالبہ کیا تھا کہ عوام اعتماد کا خون کرنے والوں کی نا اہلی کافی نہیں ہے، انھیں جیل بھیجا جائے۔
نا اہلی کافی نہیں، جیل بھیجا جائے، طاہر القادری کا مطالبہ
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔