لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ظلم و ناانصافی کے خلاف جدوجہد میں تیزی لائیں گے، جب تک ظلم ہے مزاحمت بھی جاری رہے گی۔
لاہور میں عوامی لائرز ونگ کے رہنماؤں سے گفتگو میں طاہر القادری کا کہنا تھا کہ چند سڑکوں، پلوں کی تعمیر کا نام خوشحالی نہیں، تعلیم اور انصاف کے بغیر معاشرے قائم نہیں رہ سکتے ، ایک شخص کے اقتدار کی مضبوطی پاکستان کی کمزوری ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا عوام کو انصاف ملنا شروع ہو گیا ؟ کرپشن ختم ہو گئی؟لوٹ مار ختم ہوگئی؟ جس کی وجہ سے نواز لیگ کا اقتدار مضبوط ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی خاموشی کا فائدہ ظالموں اور قاتلوں کو پہنچ رہا ہے ،سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت 2دسمبر کو ہو گی۔
پاناما کیس سپریم کورٹ میں نہیں لے جانا چاہیئے تھا، طاہرالقادری
چند روز قبل اے آر وائی سے خصوصی گفت گو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں نہیں لے جانا چاہیئے تھا، میں نے کہا بھی تھا کہ پاناما لیکس کا جنازہ ایک امام پڑھائے گا اور جنازے کے بعد سارا معاملہ ختم ہوجائے گا، چار دسمبر کو نشتر پارک کراچی میں جلسہ کروں گا۔