پاکستان کے پہلے ایشین ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن تیمور خان نے تھائی لینڈ میں کارنامہ انجام دے دیا۔
قومی ایشین ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن تیمور خان نے تھائی حریف کو ناک آؤٹ کرکے سبز ہلالی پرچم سربلند کردیا، انہوں نے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔
تیمور خان نے دوسرے راؤنڈ میں حریف باکسر کو ناک آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ایشین چیمپئن شپ میں تیمور خان اور شہیر آفریدی نے بھارتی باکسرز کو ناک آؤٹ کیا تھا۔
تیمور خان نے بھارتی باکسر ودانت اگروال کو شکست دے کر اے بی ایف ہیوی ویٹ چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے شہیر آفریدی نے پہلے راؤنڈ میں حریف باکسر عثمانی کو شکست دی تھی۔
You don't mess with #TheMarkhor. Will make sure my fists have a detailed conversations with you in the ring 🥊🥊🥊🥊🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰#TheMarkhor #boxing #Pakistan #India #PakvsIndia #AsianTitle #pride #PakistanZindabad #Bangkok pic.twitter.com/ijFDCpkLCh
— Shahir Afridi Khawar Jr. (@iamshahirafridi) August 3, 2022