اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

کہتے ہیں کےپی میں سیکیورٹی حالات خراب ہیں دفعہ 144 پنجاب میں لگائی، تیمور جھگڑا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ کہتے ہیں کےپی میں سیکیورٹی حالات خراب ہیں لیکن دفعہ 144 پنجاب میں لگائی۔

اے آر وائی کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں خیبر پختونخوا کے اداروں میں بہتری آئی، پولیس میں بدقسمتی سے کرائے کے آئی جی لائے گئے تو حالات خراب ہوئے، مسائل کے حل کا بہترین طریقہ بات چیت ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کے پاس اختیارات ہیں تو ان سے بات کرنی چاہیے، نظام کے پاس کچھ کہنے کو نہیں ہوتا تو پروپیگنڈا کرتا ہے، ہٹلر کے وزیراطلاعات نے پروپیگنڈے کی بنیاد رکھی تھی

انھوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سے میرا کوئی جھگڑا نہیں ہے، علی امین گنڈاپور صوبے کے چیف ایگزیکٹیو ہیں، میں وزیر اور ایم پی اے بھی نہیں ہوں۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی تھی، اڈیالہ جیل کے باہر ہمیں 6،6 گھنٹے انتظارکرایا گیا، مجھے خوشی ہے کہ بانی نے مجھے بلوایا اور یاد کیا، میرے خلاف اس سال اور پہلے پروپیگنڈا چلا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مجھےعہدے کا شوق ہے اور نہ عہدے کےلیے سیاست کررہا ہوں، مجھے نہیں پتا کہ میں کےپی کابینہ میں آنے والا ہوں، مجھے کےپی کابینہ میں آنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ میری کابینہ میں آنے کی افواہ ہوتی ہے تو کہا جاتا ہے نیب کیس کھل جائیں گے، مجھے سیاست کرنے کی بھی ضرورت نہیں صرف عام پاکستان چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں