اشتہار

وزیراعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد: رہنماؤں کو آفرز آنے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو آفرز آنے لگیں۔

پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر تیمورخان جھگڑا نے انکشاف کیا کہ کچھ دیر پہلے اپوزیشن رہنما نےکال کر کے آفر کی اس شخص کومیراجواب تھادفع ہوجاؤ۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تیمور جھگڑا نے کہا کہ اپوزیشن رہنما کی آفر کی کال سے وزیراعلیٰ کو بھی آگاہ کر دیا ہے ہر کوئی بکاؤ نہیں ہوتا نہ ہی موقع ملتے ہی ہمارا ضمیرجاگتاہے۔

- Advertisement -

تیمور جھگڑا نے کہا کہ جس شخص نے رابطہ کیا اس کا فی الحال نام لینا مناسب نہیں جو لوگ پیسے دے کر ووٹ خرید رہے ہیں کیا یہ ملک ٹھیک کریں گے؟ پی ٹی آئی کی کےپی میں بھاری اکثریت ہے بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں