تائیپی : تائیوان میں کراٹے سیکھنے کے دوران 7 سالہ بچہ بار بار زمین پر پٹخے جانے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔
چین، تائیوان، اور تھائی لینڈ میں جوڈو کراٹے مقبول ترین اور سب سے زیادہ کھیلے جانے والے کھیلوں میں سے ایک ہے، جو سیکھنے والے کو کھیل کے میدان میں فتح دلانے کے ساتھ دفاع کےلیے معاون ثابت ہوتا ہے لیکن اسی کھیل کے دوران تائیوان میں ایک سات سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
تائیوان میں ایک 7 سالہ بچہ جوڈو کراٹے کی پریکٹس کررہا تھا کہ کھیل کے دوران استاد نے اسے 27 مرتبہ زمین پر پٹخہ جو بچے کی موت کا باعث بنا۔
طبی امداد فراہم کرنے والے عملے کا کہنا ہے کہ بار بار زمین پر پٹخنے کی وجہ سے بچہ پہلے ہی اپنے ہوش و حواس کھو چکا تھا لیکن استاد نے اسے کوئی طبی امداد فراہم نہیں کی۔
انتہائی تشویشناک حالت میں کمسن بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ڈھائی ماہ زیر علاج رہ کر دم توڑ گیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے کو زمین پر پٹخنے کے دوران ہی برین ہیمرج ہوگیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق استاد کو بچے کا رشتے دار بتایا جارہا ہے، جس نے بچے کی موت پر والدین نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ہم صرف کراٹے سکھانے کا معاوضہ لیتے ہیں طبی امداد فراہم کرنے کا نہیں۔
ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پولیس نے بچے کی ہلاکت سے قبل ہی ‘ہو’ نامی استاد کو گرفتار کرلیا تھا تاہم وہ ایک لاکھ ڈالر کے عوض استاد کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔