منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

تاج محل سے ہندو انتہا پسند افراد مشکوک حرکات کرتے ہوئے گرفتار، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

آگرہ : بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ میں واقع تاج محل میں دو نوجوانوں نے گھومتے ہوئے مشکوک انداز میں بوتل سے پانی گرایا جس پر ہولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محبت کی تاریخی یادگار اور خوبصورت عمارت تاج محل میں ہفتہ کی صبح گنگا جل (دریائے گنگا کا پانی)چھڑکنے پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ افراد پلاسٹک کی بوتلوں میں یہ پانی لے کر آئے تھے۔

water

ملزمان کو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر گرفتار کیا گیا، جس میں وہ پانی چھڑکتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا کہنا ہے کہ تاج محل کوئی تاریخی عمارت نہیں بلکہ یہ شیو مندر ہے اور انہوں نے اوم لکھے ایک اسٹیکر پر پانی چھڑکا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں ہندو اتہا پسندوں کی جانب سے تاج محل کا نام بدلنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، اس سے قبل بھی یہاں آرتی یا پوجا کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔

اس سلسلے میں مقامی سطح پر عدالت میں ایک مقدمہ بھی چل رہا ہے، جس میں پوجا پاٹ کی اجازت مانگی گئی ہے۔ ہندوتوا آئیڈیالوجی والے تاج محل کو اکثر تیجو مہالئے کہتے ہیں۔

آگرہ پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان تاج گنج پولیس اسٹیشن میں زیرحراست ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں