ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

پاکستان کی سیاست نواز شریف کے گرد گھومتی ہے، طلال چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست نواز شریف کے گرد گھومتی ہے، آج ملک کو پھر سے ان کی ضرورت ہے۔

فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا، اتحادی حکومت کو ملک کے مفاد کے لیے مشکل فیصلے کرنا پڑے، عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانا چاہتا تھا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ عام انتخابات اپنی کارکردگی کی بنیاد پر لڑیں گے، یہ الیکشن کا سال ہے اور اس سال فیصلہ ہو جائے گا کہ کون کتنا مقبول ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس ایک آسان راستہ تھا کہ الیکشن کی طرف چلے جاتے لیکن ملک کی خاطر مشکل فیصلے کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں