لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری پر تشدد کے حوالے سے 3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی، واقعے سے متعلق اصل حقیقت سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی 3رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے طلال چوہدری اور ن لیگی ایم این اے عائشہ رجب بلوچ کے درمیان تنازعے کے حوالے سے رپورٹ مکمل کرلی ہے۔
کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری اور عائشہ رجب کے درمیان پہلے سے ہی اختلافات موجود تھے، طلال چوہدری 24 ستمبر کو تنظیم سازی کے لیے نہیں گئے تھے۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق عائشہ رجب بلوچ کے بھائی اور طلال چوہدری میں جھگڑا ہوا۔
سائرہ افضل تارڑ کی سربراہی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ مرتب کی، کمیٹی کا بھی کہنا ہے کہ طلال چوہدری نے جھوٹ بولا جس سے پارٹی کی بدنامی ہوئی۔
طلال چوہدری تشدد واقعہ، پولیس کو کال پہلے کس نے کی؟
یاد رہے کہ 26 ستمبر کو طلال چوہدری کو مسلم لیگ ن کی ایم این اے عائشہ رجب بلوچ کے بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنا دیا تھا، جس کے باعث ان کا بازو 2 جگہ سے فریکچر ہوا، ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے عائشہ رجب بلوچ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔