تازہ ترین

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

نئے قرض کیلئے مذاکرات، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

واشنگٹن : آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا...

طلعت حسین کی صحت سے متعلق بیٹی نے مداحوں کو آگاہ کردیا

شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی تزین حسین نے والد کی صحت سے معتلق مداحوں کو آگاہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر تزین حسین نے والد کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتاہے۔

تزین نے لکھا کہ ’ہم ان تمام خیر خواہوں اور مداحوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے میرے والد کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’الحمدللہ! آپ سب کی دعاؤں سے ابو بہت بہتر ہیں، میں اپنے اہلخانہ کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں طلعت حسین کی بیٹی تزین حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے والد طلعت حسین کو یادداشت کے کافی مسئلے درپیش ہیں، ان کے والد کو لوگوں کو یاد نہیں رکھ پارہے، یہاں تک کہ وہ لوگوں کے نام بھی بھول رہے ہیں۔

اُنہوں نے تمام مداحوں سے درخواست کی تھی کہ  وہ ان کے والد کی صحت یابی کے لیے دعائیں کریں تاکہ وہ جلد از جلد ہشاش بشاش ہوجائیں اور اسکرین کے پردے پر نظر آسکیں۔

Comments

- Advertisement -