تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

قندھار میں دھماکا، الیکشن کمیشن کے 8 اہلکار سمیت 19 افراد ہلاک

قندھار: افغانستان کے صوبے قندھار میں طالبان کے حملے کے نتیجے میں الیکشن کمیشن کے 8 اہلکار سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں طالبان نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر دھماکا کیا جس کے تنیجے میں 8 الیکشن کمیشن اہلکار سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغانستان وزارت دفاع کے ترجمان فواد امان کے مطابق افغان سیکیورٹی کی جوابی کارروائی میں 25 طالبان جنگجو بھی مارے گئے۔

دھماکے کے نتیجے میں ہلاک و زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں دھماکا، افغان فوجیوں کی بس تباہ، 10 ہلاک

ادھر افغانستان کے صوبے فرح میں طالبان کی جانب سے افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

فرح کے کونسل ممبر شاہ محمود کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے حملے میں 4 افغان سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ہی طالبان کی جانب سے بالا بلک ڈسٹرکٹ میں آرمی چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 5 افغان فوجیوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ قطر کے شہر دوحہ میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان افغان امن مذاکرات جاری ہیں دوسری جانب افغان طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -